امریکی اعتبار کے قابل نہیں‘کوئی تیسرا فریق روس ایران تعلقات کی نوعیت نہیں بدل سکتا : وزیر خارجہ
ماسکو(آئی این پی ) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی دھمکیوں سے ایران روس معاہدوں میں تبدیلی کا امکان خارج کردیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات روس اور ایران کے مفادات کے مطابق ہیں، امریکی دھمکی سے ایران کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے رویے سے امریکا ان قوانین کو نظر انداز کرتا ہے جن کو اس نے خود فروغ دیا، گلوبلائزیشن کا نام دیا ، امریکا اپنے اصولوں کی پاس داری نہیں کرتا ۔ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے امریکی ساتھی اعتبار کے قابل نہیں