لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے قوانین نظر انداز کرنے پر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قوانین کی خلاف ورزی پرسوشل میڈیا ایپس کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔