شہر سے 2 لاشیں برآمد

داتا دربار کے علاقے سے بیہوش ملنے والا ہسپتال میں دم توڑ گیا، ریلوے پھاٹک سے نشئی کی لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق داتا دربارمیں سڑک کنارے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص میو ہسپتال میں دم توڑ گیا،متوفی کی عمر 45 سال ہے،نامعلوم متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، گذشتہ روز بیہوشی کی حالت میں ملا تھا۔بادامی باغ میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک شخص مردہ حالت میں ملا،متوفی کی عمر 32 سال کے قریب ہے۔پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔