حادثے میں شہری ہلاک3 لاشیں برآمد

 تیز رفتار کار نے 35 سالہ راہگیر کو کچل دیا ،موقع پر دم توڑ گیا ، 3 نوجوان مردہ حالت میں ملے
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں ایک شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، جبکہ مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق سندر کے علاقے میں تیز رفتار کار نے 35 سالہ راہگیر کو کچل دیا ،موقع پر دم توڑ گیا ، جبکہ جنرل ہسپتال کے قریب سے 25 سالہ نوجوان سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، لکشمی چوک سے 20 سالہ نوجوان کی لاش برآمد اور برکت مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ پر 23 سالہ نوجوان مردہ حالت میں ملا۔جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔