چور ،ڈاکو بے لگام،پولیس بے بس

 نقدی وقیمتی اشیاء لوٹ لی گئی،شالیمار اور جوہر ٹائون سے گاڑیاں، مسلم ٹائون، مزنگ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں اظہر سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور دیگر سامان، لاری اڈا میں یونس سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں خرم سے 1 لاکھ 55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،فیصل ٹائون میں صغیر سے1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں رفیق سے 1لاکھ 40ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں ماجد سے 1 لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شالیمار اور جوہر ٹائون سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹائون مزنگ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔