سیف علی خان ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران زخمی، بیٹے نے رکشے میں اسپتال پہنچایا

سیف علی خان ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران زخمی، بیٹے نے رکشے میں اسپتال پہنچایا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران زخمی ہو گئے ہیں، اور اب اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد گھر پر کوئی گاڑی موجود نہیں تھی جس میں انہیں اسپتال لے جایا جا سکے۔ خون میں لت پت سیف علی خان کو ان کے سب سے بڑے بیٹے، ابراہیم علی خان، نے فوری طور پر رکشے میں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔ ابراہیم نے وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے والد کو رکشے میں 2 کلومیٹر دور اسپتال پہنچایا۔رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کو چھری سے حملے میں 6 زخم آئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر سرجری کی گئی۔پولیس نے سیف علی خان کے گھر پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں، جن کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔