2024 میں12 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کی گئی:قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش
اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی)سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 279 ہے، جس قیدی نے سزا مکمل کر لی ہو اور پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو تو ایمرجنسی ٹریول دستاویزات فراہم کیے جاتے ہیں۔ اسحاق ڈارنے بتایا کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقم پاکستانی کمیونٹی ادا کرتی ہے۔ پاکستان میں قیدیوں کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں‘گزشتہ سال 2024 کے دوران 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت توانائی نے 2024 میں بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس میں اربوں روپے کی بجلی چوری کا انشکاف ہوا۔پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق بجلی چور صارفین سے 5 ارب 83 کروڑ وصول کر لیے گئے جبکہ بجلی چوری کے خلاف 2 لاکھ 16 ہزار ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا