لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پریس کلب میں وائلڈ لائف رینجرز اورریسکیو 1122 نے مشترکہ آپریشن کرکے ڈور میں جکڑی درخت پر اٹکی چیل کوبحفاظت ریسکیو کرلیا۔ترجمان کے مطابق اتوار کو شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب میں اونچے پیڑ پر ڈور میں جکڑی ہوئی چیل کی اطلاع ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن عدنان علی ورک اور ریسکیو 1122 اہلکاروں کوموصول ہوئی جس پر دونوں فورسز نے بروقت پہنچ کر انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے چیل کو بحفاظت ریسکیو کیا اور بعد از بحالی واپس قدرتی ماحول میں آزاد کردیا۔ صحافیوں اور سول سوسائٹی نے وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو کی کاکردگی کو سراہا۔