درخت پر ڈور میں پھنسی چیل آزاد

لاہور( کرائم  رپورٹر )ریسکیو اہلکاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخت پر پھنسی چیل کو آزاد کرا دیا۔ ہائیکورٹ کے بڑے درخت کی شاخ پر بسنت کی ڈور لٹکی ہوئی تھی جس میں چیل پھنس کر رہ گئی۔ وکلا نے ریسکیو اہلکاروں کو کالز کیں تو اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے انتہائی مہارت کے ساتھ پندرہ منٹ کے اندر چیل کو درخت سے آزاد کرا دیا۔