یو این سیکرٹری جنرل کی سلامتی کونسل میں افریقہ کی مستقل نشست کی حمایت

نیویارک( آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل میں افریقہ کی مستقل نشست کی حمایت کر دی۔اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ سلامتی کونسل میں افریقہ کی مستقل نشست نہ ہونے کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ 1946 نہیں 2026 ہے، سلامتی کونسل کو آج کی دنیا کی عکاسی کرنی چاہیے، جب بھی افریقہ اور دنیا سے متعلق فیصلے ہوں افریقہ کو میز پر ہونا چاہیے۔