شاہد آفریدی نے فیض حمید کی سزا پر اپنا موقف بیان کر دیا

شاہد آفریدی نے فیض حمید کی سزا پر اپنا موقف بیان کر دیا

سابق فوجی افسر فیض حمید کی سزا پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کا احتساب ہونا خوش آئند ہے اور پاک فوج نے احتساب کا عمل اپنے اندر سے شروع کیا ہے، جس نے بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے موقع پر ٹیم میں زیادہ تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹیم کے لیے کمبینیشن طے ہو چکا ہوگا، کپتان کو ایک مضبوط ٹیم دے دی جائے تاکہ اسے بھی معلوم ہو کہ وہ کپتان ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے کہا کہ روڈ شو ہونا چاہیے، کیونکہ پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ ہے اور فرنچائزز کو بھی ایسے پروگرامز کرنے چاہئیں۔