اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے آئی ایٹ مرکز میں ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کی کوشش اور خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمے میں برطانوی نڑاد پاکستانی ملزم عاقب خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے م ئوقف اختیار کیا کہ ان کا موکل برٹش نیشنل ہے اور اسے پاکستانی قوانین سے مکمل آگاہی نہیں تھی، وکیل کے مطابق یہ دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا اور پولیس نے حقائق کے برعکس جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کی ہے۔