5شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، 2 گاڑیاں اور3موٹرسائیکلیں چوری

ڈاکوئوں نے مبشر کو2لاکھ 10ہزار ،سکندر کو 2لاکھ نقدی سے محروم کر دیا 
دونوں گاڑیاں برکی اور شالیمار ، موٹرسائیکلیں دیگرعلاقوں سے غائب ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے لاری اڈا میں مبشر سے2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں سکندر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،ڈیفنس میں نوید سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں عنایت سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں حماد سے1 لاکھ 45ہزار روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے برکی اور شالیمار سے2 گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، انارکلی اور مسلم ٹائون کے علاقہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔