جنوبی ایشیا ء میں مئی تا نومبر انفلوئنزا بڑھا، 66 فیصد کیسز ایچ 3این ٹو کے ہیں:این آئی ایچ
اسلام آباد (آئی این پی)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے پاکستان میں موسمی انفلوئنزا ایچ تھری این ٹو کے کیسز میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے احتیاطی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق سال 202526 کے دوران انفلوئنزا ایچ تھری این ٹو عالمی سطح پر سامنے آیا ہے، جبکہ جنوبی ایشیا میں مئی سے نومبر کے دوران انفلوئنزا کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں 66 فیصد کیسز ایچ تھری این ٹو کے ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ایچ تھری این ٹو کے نمایاں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے تمام صوبوں اور متعلقہ محکموں کو صورتحال کے پیش نظر ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں