رجب بٹ کو شادی پر غیر قانونی شیر کا بچہ تحفہ لینے، اسلحہ برآمد ہونے پر پکڑا گیا، شخصی ضمانت پر رہائی ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)مشہورٹک ٹاکر رجب بٹ کو شادی پر غیر قانونی شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا چوہنگ پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کرلیا ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹک ٹاکر رجب بٹ کوغیر قانونی شیر کا بچہ شادی پر تحفیمیں لینے پر محکمہ وائلڈ لائف انسپکٹر فیصل مشتاق نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئیپارک ویو گھر سے گرفتار کرلیارجب بٹ کی گرفتاری کیس میں اہم پیش رفت پولیس نے شخصی ضمانت پر رہا کر دیا یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری میں محکمہ وائلڈ لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق المشہور یوٹیوبر رجب بٹ آج صبح عدالت میں پیش ہوکر اپنی ضمانت کروائے گاناجائز اسلحہ کیس میں ایس ایچ او چوہنگ ملزم کی شخصی ضمانت دے سکتا ہے دوسری جانب یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری میں محکمہ وائلڈ لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی پولیس کو رجب بٹ کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع وائلڈ لائف نے دی شیر کے بچے کی برآمدگی کے بعد وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہ دی وائلڈ لائف کے ملازمین شیر کے بچے کو ساتھ لے گئے قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کوئی درخواست وائلڈ لائف نے دینی تھی۔