سمی بلوچ کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری

کراچی(آئی این پی)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کو عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔بی وائے سی کی رہنما سمی دین بلوچ و دیگر ملزمان کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو رہا کردیا، رہائی کے احکامات کے باوجود پولیس نے سمی دین بلوچ کو احاطہ عدالت سے پھر گرفتار کرلیا۔سیمی دین بلوچ کو ایم پی او آرڈر کے تحت 30 روز کیلیے جیل منتقل کیا گیا ہے۔