دلاور سے 1لاکھ 30ہزار، طارق سے سوا لاکھ،موبائل فون چھین لئے، گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شاہدرہ ٹائون میں دلاور سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں طارق سے 1لاکھ25 ہزار اور موبائل فون،باغبانپورہ میں ضیا سے 1لاکھ20ہزار ، موبائل فون،گرین ٹائون میں انور سے1لاکھ 15 ہزار ، موبائل فون، اسلام پورہ میں شبیر سے 80ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گارڈن ٹائون اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹائون ، نوانکوٹ اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔علاوہ ازیں گجرپورہ کے قریب نائٹ پٹرولنگ پرموجود اہلکاروں نے ملزموں کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل فیصل عمر ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔زخمی کانسٹیبل اور ڈاکو کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکو کی حالت تشویشناک ہے۔