شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)مہندی کی تقریب میں فحش گانوں پر ڈانس اور شراب پی کر غل غباڑہ کرنیوالے متعدد تماش بینوں اور3 ڈانسر خواتین کوگرفتارکرلیاگیا، نواحی گا ئوں گوپے را سٹاپ پر مہندی کی تقریب کے دوران فحش گانوں پر عریاں ڈانس ہورہا تھا،پولیس نے چھاپہ مار کرڈانسر (م) بی بی ،(ن) بی بی اور( ت) بی بی سمیت دیگر تماش بینوں کو پکڑکر شراب بر آمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ صدرپولیس نیچوکی دھیر دے موڑ کے قریب ناکہ لگاکر تلاشی کیدوران ملزموں علی حمزہ، زبیر ،عمیر ، شہزاد،زین، محمد نواز اور اجمل وغیرہ سے 2ناجائز پستول ،1لاکھ 20ہزار نقدی اور شراب بر آمد کرلی۔