پیف :300ایڈ ٹیک اداروں کیلئے درخواستیں طلب

لاہور(کرائم رپورٹر)پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فنی تعلیم کے اداروں کو بھی چلایا جائے گا۔پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے 300 ایڈ ٹیک اداروں کے لیے درخواستیں مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کچی آبادیوں میں 300 ایڈ ٹیک سکول بنانیکا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ۔ایڈ ٹیک سکول پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن کے ماتحت کھولی جائیں گے۔پانچ سے سولہ سال کے بچوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کیجائے گی۔مذکورہ کورس میں تربیت حاصل کرنے والے بچے مستقبل میں باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے،ایڈ ٹیک کا تجربہ رکھنے والے ادارے 7 جنوری تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔