استاد کو اغواء کر کے زبردستی شادی کروا دی گئی

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے واقعہ میں سکول ٹیچر کو لڑکی کے خاندان والوں نے اغواء کرکے اس کی زبردستی شادی کروا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست بہار کے بیگوسرائے ضلع میں پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوینش کمار جس نے حال ہی میں بہار پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے سرکاری سکول میں استاد کی ملازمت حاصل کی تھی، اوینش کو سکول جاتے ہوئے اغوا ء کر لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 2 درجن افراد اوینش کو اغواء کر کے لے گئے۔، اوینش کو مارا پیٹا گیا اور مبینہ طور پر ایک لڑکی سے زبردستی شادی کرائی گئی، جس کے بارے میں دعوی ٰکیا جا رہا ہے کہ وہ چار سال سے اوینش کے ساتھ تعلقات میں تھی۔