پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ملک میں جاری سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے عوام سے اپیل کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا اور پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا: "میری دعائیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ مہربانی کر کے ہر ممکن مدد فراہم کریں، ہم سب اس مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔"واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اموات 320 سے تجاوز کر گئی ہیں اور متاثرہ افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ریسکیو اور امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔شاہین آفریدی کی اپیل عوام میں ہمدردی اور متاثرین کی مدد کے لیے شعور اجاگر کرنے کا ایک مثبت اقدام قرار دی جا رہا ہے۔