ڈولفن سکواڈ ان ایکشن ،1200 گرفتار

 یوم آزادی پراسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 7 ،سرعام آتش بازی پر 2ملزم پکڑے گئے 
 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات یوم آزادی کے موقع پر قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ شہر بھر میں ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے 1200 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ یوم آزادی پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 7 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ سرعام آتش بازی کرنے والے 2 ملزمان اور پتنگ بازی کرنے والے 8 ملزمان بھی گرفتار ہوئے اور پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئیں۔ علاوہ ازیں، منشیات کے خلاف کارروائی میں 6 ملزمان گرفتار کیے گئے اور قبضے سے 26 بوتلیں شراب، بیئر کین اور 16 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے یوم آزادی پر قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا