واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے بانی اور ارب پتی شخصیات میں شمار ہونے والے امیزون کے بانی جیف بیزوس کی والدہ جیکی بیزوس، 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔ جیکی بیزوس نے 14 اگست کو میامی میں اپنے گھر پر آخری سانس لی۔ ان کی موت کی تصدیق بیزوس فیملی فائو نڈیشن نے کی۔جیکی بیزوس نے کئی سال تک لیوی باڈی ڈیمینشیا سے جنگ کی یہ ایک نیورولوجیکل بیماری ہے جو سوچ، حرکت، مزاج اور رویے پر اثر انداز ہوتی ہے