تہران میں ریلی، ایرانی شہریوں کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

تہران میں ریلی، ایرانی شہریوں کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

ایرانی دارالحکومت تہران میں ریلی نکالی گئی جس میں ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ریلیاں اور حمایت ہم دیکھ رہے ہیں وہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایرانی عوام کے حق میں نکالی جانے والی ریلیاں اور عوامی حمایت ان کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے محبت اور یکجہتی کا جو پیغام ملا ہے، وہ انہیں واضح طور پر موصول ہو چکا ہے اور اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔مظاہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں جس جذبے، جوش اور استقامت کے ساتھ پاکستانی عوام نے ان کی حمایت کی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

ایک شہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی باشعور قوم کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ایرانی قوم کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا اور اس پر وہ دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان یہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی احترام، تعاون اور یکجہتی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔