کراچی میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گئی

کراچی میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گئی

کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا ہے۔

لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منگھوپیر، سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ میں بھی غیر اعلانیہ بجلی کی بندش جاری ہے۔شدید گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔مزید یہ کہ میٹرک کے امتحانات کے دوران بعض امتحانی مراکز میں بھی بجلی کی بندش رپورٹ کی گئی ہے، جس کے باعث طلبہ کو پرچے حل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔