ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، شہری شدید اذیت کا شکار

ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، شہری شدید اذیت کا شکار

ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے جاری رہنے والی طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کو شدید گرمی میں اذیت کا سامنا ہے۔  
ذرائع کے مطابق، ملک کا بجلی شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ مجموعی بجلی پیداوار 15 ہزار 400 میگا واٹ ہے، اور طلب 22 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچی ہے۔  
پیداوار میں پن بجلی 1,500 میگا واٹ، تھرمل ذرائع سے 9,250 میگا واٹ، سولر سے 400 میگا واٹ، بیگاس سے 200 میگا واٹ، ونڈ سے 1,200 میگا واٹ اور نیوکلیئر سے 2,850 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے۔