ترکیہ کے جنوبی علاقے میں اسکول پر فائرنگ، 4 ہلاک، 20 زخمی

ترکیہ کے جنوبی علاقے میں اسکول پر فائرنگ، 4 ہلاک، 20 زخمی

ترکیہ کے جنوبی علاقے میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق، حملہ آور طالبعلم نے خود کو گولی ماردی، اور اس کے پاس 5 بندوقیں اور 7 میگزین تھے۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے حالیہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ ناقابل بیان ہے، اور ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کے لیے دعائیں کیں۔