چترال، دیر، سوات سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری، آج سے سیلابی صورتحال کا خدشہ
اسلام آباد (آئی این پی )پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ، آج بدھ سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ چترال، دیر اپر، سوات اور کوہستان حساس قرار دیدیا گیا، حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔حکام کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کوفوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔