اقدامات ملک کو مستقبل کی جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کی کوشش کا حصہ ہیں،حکام
دبئی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں قانون سازی، عدالتی نظام، انتظامی امور اور عوامی خدمات کو مصنوعی ذہانت سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یو اے ای کی وفاقی کابینہ نے انٹیلی جینس آفس کے قیام کی منظوری دے دی جو وفاقی و مقامی قوانین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے موثر اور تیز تر بنائے گا ۔ انٹیلی جینس آفس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں تیزی لانا، قوانین کے اثرات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینا، تحقیق، مسودہ سازی اور قانون کے نفاذ کو زیادہ موثر بنانا ہے۔ یو اے ای حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک کو مستقبل کی جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔