اسرائیل نواز رکن امریکی کانگریس جو ولسن کی غزہ مظالم پر ہٹ دھرمی برقرار

 واشنگٹن(آئی این پی ) غزہ اور مغربی کنارے میں بچوں کے قتل عام پر امریکی رکن کانگریس جو ولسن کو انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے بار بار صرف حماس انسانی ڈھال کے طور پر بچوں کو استعمال کر رہی ہے کا جواب دہرایا۔خیال رہے کہ ریپبلکن رکن کانگریس جو ولسن کو اسرائیل نواز لابی کی مالی حمایت حاصل ہے، جس پر انہیں ماضی میں سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔