سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیک کا 27 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیک کا 27 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر 2026 کو صدارت کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈر ووچیک نے یہ اعلان 15 ستمبر کو ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صدارت چھوڑنے کے بعد وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑیں گے۔سربیا میں 25 اکتوبر 2026 کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں، جبکہ ووچیک کی جماعت سربین پروگریسو پارٹی (SNS) نے انہیں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کردیا ہے۔الیگزینڈر ووچیک آئینی طور پر مزید ایک مدت کے لیے صدارتی امیدوار نہیں بن سکتے کیونکہ وہ پہلے ہی دو مرتبہ صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ ایسے میں صدارت سے مستعفی ہوکر وزارتِ عظمیٰ کے لیے میدان میں اترنا ان کے لیے اقتدار میں برقرار رہنے کا اہم راستہ قرار دیا جارہا ہے۔