منگولیا کے صدر نے100کلو گرام وزن سے بینچ پریس کر کے لوگوں کو حیران کر دیا

منگولیا (نیٹ نیوز) صدر نے بینچ پریس کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی یونٹ کے دورے کے دوران 58 سال کے اوکھناگین کھورلسوکھ  نے 100 کلو گرام وزن 20 مرتبہ اٹھا کر اپنی طاقت دکھائی۔اوکھناگین کھورلسوکھ سابق فوجی افسر اور سابق وزیرِ اعظم ہیں۔وہ مارشل آرٹس اور فٹنس کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔منگولیا کے صدر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔