فیول سبسڈی سکیم:6 لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول

42 ہزار 933 درخواست گزار ریلیف سکیم کیلئے کامیابی سے رجسٹر ہو گئے
شہباز شریف کی رجسٹریشن کیلئے درکار ایس ایم ایس کو مفت کرنیکی ہدایت
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی ریلیف حاصل کرنے کی خاطر رجسٹریشن کے لیے درکار ایس ایم ایس کو مفت کرنے کی ہدایت کردی، خلیج کی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی اور متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کے پیش رفت پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت انتظامیہ کو عوام کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ریجن میں سکیم کے آغاز سے آج سہ پہر تک 6 لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں،موصول ایس ایم ایس میں سے 42 ہزار 933 درخواست گزار پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کے لیے کامیابی سے رجسٹر ہو چکے ہیں،فیول سبسڈی سکیم کے لیے رجسٹریشن میں صرف چار معلومات درکار ہوں گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کا صوبہ اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ اس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے درکار چار بنیادی معلومات ہیں