تھانہ کاہنہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر صابر ،راولپنڈی سے سب انسپکٹر نوید اسلم گرفتار ، مقدمات درج س
لاہور (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی سے دو پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم نے تھانہ کاہنہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر صابر کو شہری قاسم سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سب انسپکٹر نوید اسلم کو بھی رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن ٹیموں نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کیے، دونوں اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔