لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست 52 سالہ جمائما گزشتہ ہفتے کے آخر میں 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔اس سے قبل دی میل آن سنڈے نے مئی میں انکشاف کیا تھا کہ ایک سالہ قربت کے بعد دونوں کی منگنی ہوئی ہے۔آئرش نڑاد آسٹریلوی کیمرون اوریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔