علی پور: شدید سیلابی ریلے کے بعد علی پور میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ سے تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کر دی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں شعیب، تاج بی بی، محمد اقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی شامل ہیں جبکہ چار لاشیں نامعلوم افراد کی بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی حصہ لیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور سیلابی پانی سے بچاؤ کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مزید انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔