لاہور(نیٹ نیوز)اکثر یہ جاننا بہت مشکل ہوتا ہے کہ آپ کو ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔خوش قسمتی سے ایک مفت آن لائن ٹول سے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ ہر رات مناسب وقت تک سوتے ہیں یا نہیں۔سلیپ فا ئونڈیشن کے سلیپ کیلکولیٹر نامی ٹول کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو عمر کی رینج کے بارے میں بتانا ہوتا ہے۔ عمر سے ہٹ کر اس ٹول میں لوگوں سے ان کی نیند کے شیڈول کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جیسے وہ صبح کس وقت جاگتے ہیں یا رات کو کس وقت بستر پر جاتے ہیں اگر آپ اس ٹول میں 26 سے 35 سال کی عمر کی رینج کا انتخاب کرتے ہیں اور صبح جاگنے کا وقت 8 بجے بتاتے ہیں تو یہ ٹول بتاتا ہے کہ آپ کو رات کو 10 بج کر 45 منٹ پر بستر پر چلے جانا چاہیے۔یعنی ہر رات 9 گھنٹے 15 منٹ بستر پر گزارنے چاہیے یا کم از کم بھی 7 گھنٹے 45 منٹ بستر پر گزاریں۔