ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی، سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا احتجاج، میچ ریفری کے رویے پر بھی باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا سپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی۔دوسری جانب کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔قومی ٹیم کے پیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔پیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی ٹیم کا ردعمل مکمل طور پر فطری تھا، کیونکہ کھیل میں احترام اور ایمانداری ضروری ہے۔