وارداتیں:شہری جگہ جگہ لٹتے رہے

ستوکتلہ میں نعیم، کاہنہ گوہر، نوانکوٹ ارمان، لاری اڈا ایوب، لیاقت آباد میں منصور لٹ گیا،راوی روڈ ،ہنجروال سے گاڑیاں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی نان سٹاپ وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز،قیمتی اشیاء ، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ستوکتلہ میں شہری نعیم سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں گوہر سے 1 لاکھ 30 ہزارروپے، نوانکوٹ میں ارمغان سے 1 لاکھ 20 ہزارروپے، لاری اڈا میں ایوب سے 1 لاکھ 15 ہزارروپے جبکہ لیاقت آباد میں منصور سے 1 لاکھ روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ راوی روڈ اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون، لٹن روڈ اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔