ڈ رڈ (آئی این پی )اسپین میں دنیا کی مہنگی ترین پنیر ایک نیلامی میں خریدی گئی جس کی قیمت تقریباً42 ہزار ڈالرز ، یعنی 1 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ پنیر Cabrales blue cheese ہے۔ یہ پنیر اسپین کے صوبہ آسٹریاس، خاص طور پر Cabrales کے پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور سالانہ Cabrales پنیر مقابلے میں پیش کی جاتی ہے۔اس پنیر کے پیہے کا وزن 2.5کلو ہے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی سب سے مہنگی پنیر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔اس سے قبل 2023 میں 2.2کلو کا پنیر کا پہیہ 30,000 یورو میں بکا تھا اور 2019 میں 20 ہزار 500 یورو کا ریکارڈ رہا تھا۔ ان دونوں پنیروں کا بھی خریدار وہی تھا جس نے دنیا کی مہنگی ترین پنیر خریدی۔ خریدار El Llagar de Colloto ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔یہ پنیر گائے، بھیڑ اور بکری کے کچے دودھ سے بنتی ہے اور تقریبا 810 ماہ تک گہرے، سرد اور نم غاروں میں رکھی جاتی ہے۔ ان قدرتی حالات میں ان پر پیدا ہونے والا Penicillium فنگس پنیر کو منفرد نیلا دھبہ اور تیز ذائقہ فراہم کرتا ہے۔