بھوک کی شدت سے بھی7 فلسطینی انتقال کر گئے

 فلسطینیوں کو اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ جانے کی وارننگ پر مبنی پمفلٹ گرائے گئے 
غزہ،تل ابیب،آکلینڈ،برلن،میڈرڈ(آئی این پی )اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں تیز ی آئگئی ، شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بم برسائے جس کے نتیجے میں مزید 50  سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور بھوکے پیاسے اور خوف زدہ فلسطینیوں کو اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ جانے کی وارننگ پر مبنی پمفلٹ گرائے گئے۔الجزیرہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے ہر10 سے 15 منٹ بعد بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور اکثر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا وقت نہیں ملا