طلبہ،سرکاری ملازمین کی موجاں ،یومِ اقبال پر 3 تین چھٹیاں

تعلیمی اداروں میں  7 سے 9 نومبر تک تعطیلات ، طلبہ کو تین روز کی چھٹیاں میسر آئیں گی
 لاہور(خصوصی رپورٹر)یومِ اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو عام تعطیل کے باعث طلبہ اور سرکاری ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر ہر سال 9 نومبر کو یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ فراہم کردہ سرکاری کیلنڈر کے مطابق اس سال 9 نومبر پیر کو ہوگا، جبکہ اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔تعلیمی اداروں میں بھی 7 سے 9 نومبر تک تعطیلات ہونے کی صورت میں طلبہ کو تین روز کی چھٹیاں میسر آئیں گی