دیہی خواتین کا عالمی دن آج منایاجا ئے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)  دیہی خواتین کا عالمی دن(انٹرنیشنل ڈے آف رورل ویمن) (آج)  15 اکتوبر کومنایاجائے گا۔مذکورہ دن کومنانے کامقصد دیہی خواتین کی خدمات کے اعتراف سمیت انہیں درپیش مشکلات اور مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے اقدامات تجویز کرنا ہے نیز اس موقع پر خواتین کے حقوق کیلئے سر گرم این جی اوز کی جانب سے منعقدہ تقریبات کے دوران دیہی خواتین کے ملکی تعمیر و ترقی،معیشت کی بحالی، زراعت کے فروغ، لائیو سٹاک سیکٹر کے دوام وغیرہ کیلئے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاجا ئے گا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک قرار داد کے ذریعے 18 دسمبر 2007 میں ہر سال 15اکتوبر کو اقوام متحدہ کے 170سے زائد ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممبران ممالک میں دیہی خواتین کا عالمی دن منانے کی منظوری دی تھی جس کے تحت 15اکتوبر 2008 سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ
 خواتین کا عالمی دن منایاجا رہا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد دیہی خواتین شعبہ زراعت و لائیو سٹاک سیکٹر سے منسلک ہیں جو زراعت و خوراک اور دودھ و گوشت کی بھر پور پیداوار کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی ضروریات پوراکرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔