اگر وہ جیل میں ہیں تو ان کا ٹرائل کریں، گورنرراج پر خوشی نہیں مناسکتا، یہ ناپسندیدہ فیصلہ ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جنرل فیض جب چائے کا کپ لے کر گئے تھے اس پر بھی ایک تحقیقاتی کمیشن بٹھانا چاہیے، اگر وہ جیل میں ہیں تو ان کا ٹرائل کریں، یہ ایمرجنسی اور گورنر راج سیاستدانوں کی ناکامی اور اسٹبلشمنٹ کا امتحان ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گورنرراج پر خوشی نہیں مناسکتا، یہ ناپسندیدہ فیصلہ ہے، یہ جمہوریت پر شب وخون نہیں بلکہ سیاسی ناکامی ہے، لولی لنگڑی جمہوریت جس طرح بھی ہم چلا رہے ہیں لیکن سیاسی ناکامی کے ہم سب ذمہ دار ہیں، سب سے بڑی ذمہ داری ن لیگ اور پی ٹی آئی ہے، اس کے بعد ہم بھی ذمہ دار ہیں، فیصل واوڈا ہمارے بھائی ہیں ان کی باتوں پر بحث نہیں کرنا چاہتا۔آگے جاکر دیکھنا ہوگا کہ ہم کے پی میں دہشتگردی کو کنٹرول کرپائیں گے۔اگر ہم دہشتگردی ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر بیانیہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات پیپلزپارٹی نے شروع کرائے۔ وفاق اور صوبہ پچھلے تین سالوں سے لڑے ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کے اوپر ہمارا قومی بیانیہ اس پر سیاسی لوگوں میں بددیانتی پائی جاتی ہے۔جنرل فیض جب چائے کا کپ لے کر گئے تھے ان پر بھی ایک کمیشن بٹھانا چاہیے۔ اگر وہ جیل میں ہیں تو ان کا ٹرائل کریں