چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)سول ڈیفنس ٹیم کی جانب سے ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس، منی ڈسپینسنگ یونٹس اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد سیل پوائنٹس ختم کر دئیے گئے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اڈا 65بارہ ایل میں غیر قانونی ڈسپینسنگ یونٹ نصب تھا جسے موقع پر ہٹا دیا گیاجبکہ اسی علاقے میں محمد رضوان کے غیر مجاز فیول یونٹ کو بھی ختم کر دیا گیا۔ اڈا کسووال میں محمد مظہر نامی شخص کھلے عام پٹرول فروخت کر رہا تھاجسے فوری طور پر بند کروا کر سیل پوائنٹ ہٹا دیا گیا۔ اقبال نگر 14چودہ ایل میں واقع راجپوت فلنگ اسٹیشن حفاظتی و لائسنسنگ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیاجس پر سول ڈیفنس ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے پمپ کو سیل کر دیا۔