پنجاب کابینہ میں کے دونوں نئے وزراء کو محکمے الاٹ

رانا محمداقبال کو وزارت قانون ،منشاء اللہ بٹ کو محکمہ لیبرکا قلمدان تفویض
لاہور (خصوصی رپورٹ ) پنجاب حکومت نے نئے شامل ہونے والے 2 صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے۔رانا محمداقبال کو وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ خواجہ منشاء اللہ بٹ کو محکمہ لیبرکا قلمدان تفویض ہوا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر فیصل کھوکھر سے وزارت لیبر کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں توسیع کے بعد دونوں نئے وزراء سے گورنر پنجاب سردار سلیم نے حلف لیا تھا۔