فائرنگ کیس ،مصطفی کھوکھر کا بھائی کمرہ عدالت سے گرفتار

 انسداد دہشتگردی عدالت سے حسن نواز کی عبوری ضمانت خارج ،5 روز کا جسمانی ریمانڈ
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ممبر پنجاب بار کونسل حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ کیس میں سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے بھائی حسن نواز کھوکھر کی عبوری ضمانت خارج کر دی، کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے حسن نواز کھوکھر کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے ان کا 5 یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ حسن رضا پاشا کے بیٹے وجیہہ ایڈووکیٹ نے حسن نواز کے مقدمات کی ٹھیک طرح سے پیروی نہیں کی تھی۔ شوٹرز نے عدالت کے روبرو اقبال جرم کیا کہ حسن نواز کھوکھر نے انہیں ہائر کیا اور ان کے کہنے پر ہم نے فائرنگ کی۔ واضح رہے حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ 19 فروری کو پیش آیا تھا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔