بصیرپور(خصوصی رپورٹ)پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر2چالوبھٹیاںاورشراب کی بھاری مقداربر آمدکرلی اور چارمنشیات فروشوں کو موقع پر گرفتارکرلیاگیا، ڈگھی احمدیارسے محمد احمدبھٹی کوچالوبھٹی و 40لٹرشراب، دلیکے مہارسے اشرف محمددین مہارکوچالوبھٹی و 60لٹرشراب ، 8ڈی دفتریونین کونسل چوک سے ملزم مبشریوسف کھوکھر کو30لٹرشراب اورمڑھاپھاٹک سے ملزم ندیم قصاب کو20لٹرسمیت گرفتارکیاگیا۔ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔