لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نشترکالونی میں عبدالمنان سے1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں فردوس سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں صداقت سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں اظہار سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں محسن سے1 لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مغل پورہ اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی مزنگ اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔