گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان ہلاک

نواب ٹا ئون میں حادثہ ،ہاشم جان گنوا بیٹھا ،لاش مردہ خانے منتقل ، فرارہونیوالے ڈرائیور کی تلاش جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ہاشم کے نام سے ہوئی ہے حادثے کے فوراً بعد گاڑی کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے لیے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔